Header Ads

ad728
  • Breaking News

    Karachi Kings vs Quetta Gladiators: PSL 24 Feb 2019

    ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

     3 گھنٹے پہلے



        میچ شارجہ میں کھیلا جارہا ہے، فوٹو: پی سی بی 


    شارجہ: پی ایس ایل کے پندرہویں میچ  میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 187 رنز کے جواب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے  اور اس نے 4 اوورز میں 2 وکٹوں پر 21 رنز بنا لیے ہیں۔

    شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور فلیڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں نے حریف بولرز کی خوب جم کر پٹائی کی۔

    عمر اکمل اور روسو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے لیے زبردست ٹوٹل  بنایا،گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 185 رنز بنائے، عمراکمل نے  صرف 37 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے جب کہ روسو نے 44 رنز کی باری کھیلی جس میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے، انورعلی نے بھی لاٹھی چارج کیا اور صرف 6 گیندوں پر 27 رنز بنائے جس میں 4 شاندار چھکے بھی شامل تھے، شیٹن واٹسن 24،احسن علی 7 اور اسمتھ 9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے عامر یامین نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں،محمد عامر اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو ہرا کر مسلسل چوتھے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ کراچی کنگز 4 میں سے صرف ایک میچ ہی جیت پائی ہے اور اسے 3 میں ناکامی کا سامنا رہا ہے



    No comments

    Post Top Ad

    ad728

    Post Bottom Ad

    ad728